مشکوٰۃ المصابیح - مناقب کا جامع بیان - حدیث نمبر 6212
وعن زيد بن أرقم قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : الله اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار وأبناء أبناء الأنصار . رواه مسلم
انصار اور ان کی اولاد در اولاد کے حق میں دعا
اور حضرت زید بن ارقم ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے دعا فرمائی اے اللہ! انصار کے بیٹوں کو اور انصار کے پوتوں کو بخش دے۔ (مسلم)

تشریح
پہلے درجہ والے تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہوئے دوسرے درجہ والے تابعین اور تیسرے درجہ والے تبع تابعین ہوئے، پس آنحضرت ﷺ نے انصار کے تینوں قرنوں کے حق میں دعا فرمائی جو خیر القرون کا مصداق ہیں اور یہ بھی بعید نہیں کہ بیٹوں اور پوتوں سے ان کی قیامت تک کی نسلیں مراد ہوں جن میں بیٹوں کے ساتھ بیٹیاں بھی شامل ہوں کیونکہ ابناء کا لفظ اولاد کے معنی پر بھی محمول ہوسکتا ہے۔
Top