مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6179
وعن عائشة أن جبريل جاء بصورتها في خرقة حرير خضراء إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : هذه زوجتك في الدنيا والآخرة . رواه الترمذي
حضرت عائشہ کی فضیلت
اور حضرت عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) سبز ریشمی کپڑے پر ان کی یعنی حضرت عائشہ ؓ کی تصویر رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دکھانے لائے اور کہا کہ یہ تمہاری بیوی ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ (الترمذی)

تشریح
سبز ریشمی کپڑے پر اس سے معلوم ہوا کہ پیچھے کی حدیث میں خرقۃ من حریر کے جو الفاظ گزرے اس کی واحد مراد سفید ریشمی کپڑا لینا ٹھیک نہیں ہے جیسا کہ بعض حضرات نے بیان کیا ہے ہاں اگر یہ کہا جائے کہ اس طرح کا خواب آپ نے متعدد بار دیکھا تو پھر اس مراد میں کوئی اشکال وارد نہیں ہوگا اور یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ایک روایت سرقہ من حریر کے الفاظ اور ایک روایت میں خرقۃ من حریر کے الفاظ نقل ہونا راوی کا اشتباہ ہے۔
Top