مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6176
حضرت صفیہ ؓ
حضرت صفیہ ؓ حضرت صفیہ بنت حیی بن اخطب بن شعبہ سبط ہارون (علیہ السلام) سے ہیں، ان کا پہلا نکاح کنانہ بن ابی الحقیق یہودی سے ہوا تھا جنگ خیبر (محرم ٧ ھ) میں کنانہ مارا گیا اور صفیہ اسیر ہو کر آئیں تو آنحضرت ﷺ نے ان کو اپنے لئے مخصوص کرلیا لیکن بعض حضرات کہتے ہیں کہ یہ حضرت دحیہ کلبی کے حصے میں آئی تھیں بعد میں آنحضرت ﷺ سے ان کو دحیہ کلبی سے خرید لیا پھر انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور آنحضرت ﷺ نے ان سے نکاح کرلیا ان کی آزادی کو آنحضرت ﷺ نے ان کا مہر قرار تھا ٥٠ ھ میں ان کا انتقال ہوا اور بقیع میں مدفون ہوئیں۔
Top