مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6175
حضرت جویریہ ؓ
حضرت جویریہ ؓ حضرت جویرہ بنت الحارث ؓ جب غزوہ مریسیع میں اسیر ہو کر آئیں تو حضرت ثابت بن قیس کے حصہ میں آئی تھیں کیونکہ انہوں ہی نے ان کو اسیر کیا تھا پھر حضرت ثابت بن قیس نے ان کو مکاتب کردیا تھا، آنحضرت ﷺ نے ان کو زر کتابت ادا کر کے ان کو آزاد کردیا اور پھر ان سے نکاح کرلیا، ان کا اصل نام برہ تھا جس کو آنحضرت ﷺ نے تبدیل کر کے جویرہ کردیا تھا ٥٦ ھ میں بعمر ٦٥ سال ان کی وفات ہوئی۔
Top