مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6172
حضرت ام سلمہ ؓ
حضرت ام سلمہ ؓ ان کا اصل نام ہند تھا نبی کریم ﷺ سے پیشتر حضرت ابوسلمہ ؓ عبداللہ بن الاسد کے نکاح میں تھیں ابوسلمہ کی وفات کے بعد جنگ احد کے زخموں کی تاب نہ لا کر موت شہادت سے ہمکنار ہوئے تھے۔ اسی سال یا ٤ ھ میں آنحضرت ﷺ نے ام سلمہ ؓ سے نکاح کیا ان کا انتقال بعمر ٨٤ سال مدینہ منورہ میں ٥٩ یا ایک روایت کے مطابق ٢٢ ھ اور ایک روایت کے مطابق ٦٠ ھ میں ہوا اور بقیع میں دفن کی گئیں۔
Top