مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کے گھر والوں کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6138
وعنه أنه قال : دعا لي رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يؤتيني الله الحكمة مرتين . رواه الترمذي
ابن عباس کو عطائے حکمت کی دعا
اور حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا رسول کریم ﷺ نے میرے لئے دو مرتبہ یہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو حکمت عطاء فرمائے۔ (ترمذی)

تشریح
یعنی اس مفہوم کی دعا کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو دین و شریعت کا علم اصول و فروع عطا فرمائے، ایک مرتبہ تو لفظ حکمت کے ساتھ کی اور ایک مرتبہ لفظ فقہ کے ساتھ اور ظاہر یہ ہے کہ آپ ﷺ نے یہ دونوں دعائیں الگ الگ دو موقعوں پر کیں جیسا کہ پیچھے گزرا۔
Top