مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کے گھر والوں کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6124
وعن أنس قال : لم يكن أحد أشبه بالنبي صلى الله عليه و سلم من الحسن بن علي وقال في الحسن أيضا : كان أشبههم برسول الله صلى الله عليه و سلم . رواه البخاري
سرکار رسالت سے حسنین کی جسمانی مشابہت
اور حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا حسن بن علی ؓ کے علاوہ کوئی نہیں تھا نیز حضرت انس ؓ نے حضرت حسین ؓ کے بارے میں بھی کہا کہ وہ بھی رسول اللہ ﷺ سے بہت زیادہ مشابہ تھے (بخاری )

تشریح
آگے دوسری فصل میں حضرت علی ؓ کی روایت آرہی ہے جس میں انہوں نے تفصیل بیان فرمائی ہے کہ سر سے سینہ تک تو حسن آنحضرت ﷺ سے زیادہ مشابہ تھے اور باقی نیچے کے جسم میں حسنین ؓ آنحضرت ﷺ سے سب سے زیادہ مشابہ تھے،
Top