مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کے گھر والوں کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6119
وعن البراء قال : رأيت النبي صلى الله عليه و سلم والحسن بن علي على عاتقه يقول : اللهم إني أحبه فأحبه متفق عليه
حسن کے لئے دعا
اور حضرت برائ کہتے ہیں کہ میں نے (ایک دن) نبی کریم ﷺ کو اس حال میں دیکھا کہ حسن ابن علی آپ ﷺ کے کاندھے پر سوار تھے اور آپ ﷺ فرما رہے تھے، اے اللہ! میں اس سے (بہت) محبت رکھتا ہوں، تو بھی اس سے محبت رکھ۔ (بخاری ومسلم )

تشریح
تو بھی اس سے محبت رکھ بلاشبہ آنحضرت ﷺ کی یہ دعا قبول ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے حضرت حسن کو اپنا اور اور چہیتا بنایا بس جب اللہ نے اور اللہ کے رسول نے حضرت حسن کو محبوب رکھا تو ہر مسلمان کو لازم ہے کہ حسن کی محبت سے اپنے دل و دماغ کی دنیا معمور رکھے۔
Top