مشکوٰۃ المصابیح - حضرت علی بن ابی طالب کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6065
تمام صحابہ پر ارتداد کا الزام
شیعوں کا کہنا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد اور حضرت ابوبکر کی بیعت کے موقع پر یہ حدیث تمام صحابہ کے ذہن میں تھی کوئی اس کو بھولا نہیں تھا لیکن ان سب نے ظلم وتعدی بغض وعناد اور مکابرہ کے فاسد جذبات سے مغلوب ہو کر اس ارشاد رسول سے صریح انحراف کیا دراصل شیعوں کا ایک مستقل عقیدہ ہے وہ صحابہ گمراہ کہتے ہیں بلکہ روافض تو ان کے ارتداد اور کفر کے قائل ہیں ان کا کہنا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی وفات ہوتے ہی تمام مسلمان مرتد ہوگئے تھے اور علی اور ان کے چند رفقاء کے علاوہ باقی سب صحابہ اس دنیا سے کفر کی حالت میں رخصت ہوئے۔ (معاذاللہ )
Top