مشکوٰۃ المصابیح - حضرت علی بن ابی طالب کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6050
وعن علي رضي الله عنه قال : كنت إذا سألت رسول الله صلى الله عليه و سلم أعطاني وإذا سكت ابتدأني . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن غريب
عطاء وبخشش کا خصوصی معاملہ
اور حضرت علی کہتے ہیں کہ میں رسول کریم ﷺ سے جب بھی کچھ مانگتا تو آپ ﷺ عطا فرما دیتے اور جب میں خاموش رہتا یعنی مانگنے سے حجاب برتتا تو آپ ﷺ از خود دے دیتے تھے اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔
Top