مشکوٰۃ المصابیح - حضرت علی بن ابی طالب کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6046
وعن زيد بن أرقم أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : من كنت مولاه فعلي مولاه . رواه أحمد والترمذي
کمال قرب وتعلق کا اظہار
اور زید ابن ارقم سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں جس کا دوست ہوں علی بھی اس کے دوست ہیں۔

تشریح
اس حدیث کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ جس شخص کو میں دوست رکھتا ہوں اس کو علی بھی دوست رکھتے ہیں اور ایک مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جو شخص میرا حامی ومدد گار اور دوست ہے اس کے حامی ومدد گار اور دوست علی ہوتے ہیں، اس حدیث کی باقی وضاحت آگے تیسری فصل میں آرہی ہے۔
Top