مشکوٰۃ المصابیح - حضرت عثمان کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6026
وعن ابن عمر قال : ذكر رسول الله صلى الله عليه و سلم فتنة فقال : يقتل هذا فيها مظلوما لعثمان . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن غريب إسنادا
مظلومانہ شہادت کی پیشین گوئی
اور حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) رسول کریم ﷺ نے (مستقبل قریب میں وقوع پذیر ہونے والے) پر فتن حادثات کا ذکر کیا اور حضرت عثمان کے حق میں فرمایا کہ یہ شخص ان حادثات میں مظلومانہ طور پر مارا جائے گا اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث اسناد کے اعتبار سے حسن غریب ہے۔
Top