مشکوٰۃ المصابیح - حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6012
وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم خرج ذات يوم ودخل المسجد وأبو بكر وعمر أحدهما عن يمينه والآخر عن شماله وهو آخذ بأيديهما . فقال : هكذا نبعث يوم القيامة . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
قیامت کے دن ابوبکر وعمر حضور کے ساتھ اٹھینگے
اور حضرت ابن عمر ؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم ﷺ حجرہ شریف سے نکل کر مسجد میں داخل ہوئے کہ ابوبکر وعمر ؓ میں سے ایک صاحب آپ کی دائیں طرف تھے اور ایک صاحب بائیں طرف اور آپ ﷺ نے ان دونوں کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تھے اس وقت آپ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن ہمیں اسی طرح اٹھایا جائے گا، (یعنی ہم تینوں اپنی قبروں سے اسی طرح ایک ساتھ اٹھیں گے اور ہاتھ میں ہاتھ ڈالے میدان حشر تک پہنچیں گے) اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔
Top