مشکوٰۃ المصابیح - حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6010
وعن حذيفة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إني لا أدري ما بقائي فيكم ؟ فاقتدوا باللذين من بعدي : أبي بكر وعمر . رواه الترمذي
ابوبکر وعمر کی خلافت حکم نبوی ﷺ کے مطابق تھی
اور حضرت حذیفہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ (ایک دن) فرمانے لگے مجھے نہیں معلوم تمہارے درمیان میری زندگی اب کتنی باقی رہ گئی ہے (ابھی کچھ دن اور جینا مقدر ہے یا وقت موعود قریب آگیا ہے) لہٰذا (آگاہ کردینا مناسب سمجھتا ہوں کہ) تم لوگ میرے بعد ان دونوں کی پیروی کرنا (جو یکے بعد دیگرے میرے جانشین اور خلیفہ ہوں گے) اور وہ ابوبکر وعمر ہیں۔ (ترمذی )۔
Top