مشکوٰۃ المصابیح - حضرت عمر کے مناقب وفضائل کا بیان - حدیث نمبر 5990
عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الله جعل الحق على لسان عمر وقلبه . رواه الترمذي وفي رواية أبي داود عن أبي ذر قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إن الله وضع الحق على لسان عمر يقول به
حضرت عمر کا وصف حق گوئی
حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان پر اور ان کے قلب میں حق و صداقت جاری فرمادیا ہے۔ (ترمذی )

تشریح
اور ابوداؤد کی روایت میں جو حضرت ابوذر ؓ مروی ہے یوں ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان پر حق رکھ دیا ہے اسی لئے وہ حق بات کہتے ہیں (حق کے علاوہ اور کوئی بات ان کے منہ سے نہیں نکلتی۔
Top