مشکوٰۃ المصابیح - حضرت ابوبکر کے مناقب وفضائل کا بیان - حدیث نمبر 5973
وعن عمر رضي الله عنه قال : أبو بكر سيدنا وخيرنا وأحبنا إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم . رواه الترمذي
حضرت ابوبکر صحابہ کے سردار ہیں
اور حضرت عمر فاروق ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا حضرت ابوبکر (حسب و نسب کے اعتبار سے) ہمارے سردار ہیں، (علم وعمل اور کار خیر کے اعتبار سے) ہم سے افضل ہیں اور رسول کریم ﷺ کے سب سے زیادہ چہیتے ہیں۔ (ترمذی )
Top