مشکوٰۃ المصابیح - قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق - حدیث نمبر 5936
وعنه قال : قال لي النبي صلى الله عليه و سلم : ممن أنت ؟ قلت : من دوس . قال : ما كنت أرى أن في دوس أحدا فيه خير . رواه الترمذي
حضرت ابوہریرہ اور ان کا قبیلہ دوس
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) نبی کریم ﷺ نے مجھ سے پوچھا تم کس قبیلہ سے ہو؟ میں نے عرض کیا (یمن کے مشہور قبیلہ ازد کی ایک شا) دوس سے تعلق رکھتا ہوں، آپ ﷺ نے (حیرت ظاہر کرتے ہوئے) فرمایا مجھے گمان بھی نہیں تھا کہ قبیلہ دوس میں کوئی ایسا شخص بھی ہوسکتا ہے جس میں نیکی و بھلائی ہو (ترمذی)

تشریح
اس حدیث میں حضرت ابوہریرہ ؓ کی تعریف وتحسین ہے اور ان کے قبیلہ دوس کی مذمت، کہ اگر ابوہریرہ نہ ہوتے تو اس قبیلہ میں کوئی بھی خوبی و بھلائی نہ ہوتی۔
Top