مشکوٰۃ المصابیح - قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق - حدیث نمبر 5934
وعن جابر قال : قالوا : يا رسول الله أحرقتنا نبال ثقيف فادع الله عليهم . قال : اللهم اهد ثقيفا . رواه الترمذي
قبیلہ ثقیف کے حق میں بددعا کے بجائے دعاء ہدایت
اور حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) کچھ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ قبیلہ ثقیف کے تیروں نے ہم کو بھون ڈالا ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے بددعا کیئجے، آنحضرت ﷺ نے فرمایا اے اللہ! ثقیف کو (قبول اسلام اور اطاعت احکام کی) ہدایت و توفیق عطا فرماء۔ (ترمذی )
Top