مشکوٰۃ المصابیح - قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق - حدیث نمبر 5929
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : اللهم أذقت أول قريش نكالا فأذق آخرهم نوالا . رواه الترمذي
قریش کے حق میں دعا
اور حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے دعا کی اے اللہ! تو نے قریش کو ابتداء میں (غزوہ بدر اور غزوہ احزب کے موقع پر شکت و تباہی کا) عذاب چکھایا (جب کہ انہوں نے دین حق کی مخالفت اور تیرے رسول کا راستہ اختیار کر رکھا تھا) پس اب (جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے اور تیرے رسول کی اطاعت اختیار کرکے دین اور مسلمانوں کو تقویت ومدد پہنچائی ہے تو) آخر میں ان کو عطاء و بخشش سے نوازدے۔ (ترمذی )
Top