مشکوٰۃ المصابیح - قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق - حدیث نمبر 5920
وعن جابر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : الناس تبع لقريش في الخير والشر . رواه مسلم
قریش ہی سردار ہیں
اور حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا لوگ خیر اور شر (دونوں حالتوں) میں قریش کے تابع ہیں۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
خیر سے مراد اسلام ہے اور شر سے مراد کفر ہے جیسا کہ اوپر کی حدیث کی تشریح میں تفصیل بیان ہوئی ہے۔
Top