Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
Hadith (5251 - 5350)
Select Hadith
5251
5252
5254
5255
5256
5257
5258
5259
5260
5261
5262
5263
5265
5266
5268
5269
5270
5271
5272
5273
5274
5276
5277
5278
5279
5280
5281
5282
5283
5284
5285
5286
5288
5289
5290
5291
5292
5293
5294
5296
5297
5298
5300
5301
5302
5303
5304
5305
5306
5307
5308
5309
5310
5311
5312
5313
5314
5315
5316
5317
5318
5319
5320
5321
5323
5325
5327
5329
5330
5331
5332
5333
5334
5335
5336
5337
5338
5339
5340
5341
5342
5344
5345
5346
5347
5348
5349
5350
مشکوٰۃ المصابیح - کرامتوں کا بیان - حدیث نمبر 5882
وعن أبي خلدة قال : قلت لأبي العالية : سمع أنس من النبي صلى الله عليه و سلم ؟ قال : خدمه عشر سنين ودعا له النبي صلى الله عليه و سلم وكان له بستان يحمل في كل سنة الفاكهة مرتين وكان فيها ريحان يجيء منه ريح المسك . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن غريب
حضرت انس کی کرامت
اور حضرت ابوخلدہ (رح) (تابعی) کہتے ہیں کہ میں نے (بزرگ تابعی) حضرت ابوالعالیہ (رح) سے پوچھا کیا حضرت انس ؓ نے نبی کریم ﷺ سے حدیثیں سنی ہیں؟ حضرت ابوالعالیہ (رح) نے جواب دیا حضرت انس ؓ کو آنحضرت ﷺ کی خدمت میں دس سال رہنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ نیز ان کو نبی کریم ﷺ کی دعا لگی ہوئی تھی، ان کا جو باغ تھا اس میں سال کے اندر دو دفعہ پھل آتے تھے اور اس باغ میں جو پھول تھے ان سے مشک کی خوشبو پھوٹتی تھی اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا کہ یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تشریح
حضرت ابوخلدہ (رح) نے حضرت انس ؓ کے بارے میں حضرت ابوالعالیہ ؓ سے سوال کیا اس کا کیا مطلب یہ تھا کہ حضرت انس ؓ جو حدیثیں روایت کرتے ہیں وہ انہوں نے آنحضرت ﷺ سے بلاواسطہ اور براہ راست سنی ہیں یا وہ مرسل رواتیں ہیں اگرچہ مرسل روایتوں کی حجیت میں کسی کو کئی کلام نہیں ہے؟ اس سوال کے بین السطور سے یہ بات جھلکتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کے وصال کے بعد کچھ لوگوں کو حضرت انس ؓ کو روایت کے بارے میں ترد ہوا ہوگا حضرت ابوالعالیہ (رح) نے جو بزرگ تابعین میں سے تھے ابوخلدہ (رح) کا جواب براہ راست نہیں دیا بلکہ انہوں نے وہ بات بتائی جس سے حضرت انس ؓ کی اہمیت شان واضح ہوتی ہے انہوں نے نے کہا کہ حضرت انس ؓ نے جو دس سال کی عمر یا بعض روایتوں کے مطابق آٹھ سال کی عمر میں آنحضرت ﷺ کی خدمت کے لئے وقف کر کردئیے گئے تھے مسلسل دس سال تک آپ کی خدمت کی اور یہ ان کی والہانہ اور مخلصانہ خدمت گذاری ہی کا مبارک صلہ تھا کہ آنحضرت ﷺ نے ان کے حق میں عمر اور مال کی برکت کی دعا فرمائی تھی اور اس دعا کے اثر سے ان کو ایک سو تین سال کی عمر حاصل ہوئی، اللہ نے ان کو کثرت اولاد سے بھی اس طرح نوازا کہ ان کے تہتر تو لڑکے تھے اور ستائیس لڑکیاں۔ ان کے یہاں مال میں برکت کا یہ حال تھا کہ دوسروں کے باغات تو سال میں ایک مرتبہ پھل دیتے تھے لیکن ان کے باغ کے اندر سال میں دو دفعہ پھل آتے تھے۔ ان کی عظمت شان کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے باغ میں جو پھول کھلتے تھے ان سے مشک کی خوشبو پھوٹا کرتی تھی، لہٰذا واضح ہوا کہ جس ہستی کو ایسا مرتبہ ملا ہو، جس کو اتنے طویل عرصہ تک آنحضرت ﷺ کی خدمت وملازمت میں رہنے اور شرف صحبت حاصل کرنے کی سعادت ملی ہو اس آنحضرت ﷺ سے براہ راست حدیثیں کیسے نہیں سنی ہوں گی اور وہ حدیثین روایت کیوں نہیں کرے گا۔
Top