مشکوٰۃ المصابیح - کسب اور طلب حلال کا بیان - حدیث نمبر 5190
وعن أبي الدرداء قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الرزق ليطلب العبد كما يطلبه أجله . رواه أبو نعيم في الحلية . ( متفق عليه )
مجاہدین اسلام کو ایک خاص ہدایت
اور حضرت عصام مزنی کہتے کہ رسول کریم ﷺ نے ہمیں (جہاد کے لئے) ایک چھوٹے لشکر میں روانہ کیا اور فرمایا کہ جب (کسی جگہ) تم کوئی مسجد دیکھو یا مؤذن کو اذان دیتے سنو تو وہاں کسی کو قتل نہ کرنا۔ (ترمذی، ابوداؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اگر تم کسی جگہ شعار اسلام میں کوئی قولی یا فعلی علامت پاؤ تو اس وقت تک کسی کو قتل نہ کرو جب کہ یہ ظاہر نہ ہوجائے کہ کون مؤمن ہے اور کون کافر ہے۔
Top