مشکوٰۃ المصابیح - کسب اور طلب حلال کا بیان - حدیث نمبر 5202
وعن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال قال ربكم عز وجل لو أن عبيدي أطاعوني لأسقيتهم المطر بالليل وأطلعت عليهم الشمس بالنهار ولم أسمعهم صوت الرعد . رواه أحمد .
خدا پر بھروسہ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ بزرگ و برتر تمہارا پروردگار فرماتا ہے کہ اگر میرے بندے میری فرمانبرداری کریں (یعنی میرے بتائے ہوئے راستہ پر چلیں اور میری رضاء و خوشنودی کے خلاف کوئی کام نہ کریں تو یقینا میں ان پر رات میں تو بارش برساؤ تاکہ وہ راحت و چین کی نیند سائیں اور دن کو ان پر دھوپ کی چادر پھیلاؤں تاکہ وہ اپنے کام وکاج میں مشغول رہ سکیں اور خواہ دن ہو یا رات ان کو بادل گرجنے کی آواز نہ سناؤں تاکہ تو ان کی نیند اور آرام میں خلل پڑے اور نہ وہ ڈرنے اور گھبرانے کی وجہ سے اپنے کام کاج میں کسی رخنہ اور نقصان سے دوچار ہوں۔ (احمد)
Top