مشکوٰۃ المصابیح - امر بالمعروف کا بیان - حدیث نمبر 5024
وعن أوس بن شرحبيل أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول من مشى مع ظالم ليقويه وهو يعلم أنه ظالم فقد خرج من الإسلام
ظالم کی مدد واعانت ایمان کے منافی ہے
حضرت اوا بن شرحبیل ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو شخص کسی ظالم کی تقویت و تائید کے لئے اس کے ساتھ چلے یعنی اس کی موافقت و حمایت کرے اور وہ یہ جانتا ہو کہ (جس شخص کی مدد و تائید کر رہا ہے) وہ ایک ظالم انسان ہے تو وہ شخص اسلام سے خارج ہوجاتا ہے یعنی وہ کمال ایمان سے محروم ہوجاتا ہے۔
Top