مشکوٰۃ المصابیح - امر بالمعروف کا بیان - حدیث نمبر 5021
وعن أبي أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من شر الناس منزلة عند الله يوم القيامة عبد أذهب آخرته بدنيا غيره . رواه ابن ماجه
آخرت کو دنیا پر قربان نہ کرو
حضرت ابوامامہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ قیامت کے دن مرتبہ کے اعتبار سے بد ترین آدمی وہ ہوگا جو دنیا کے سبب آخرت کو ضائع کردے۔ (ابن ماجہ)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ یوں تو خود اپنی خاطر آخرت کے مفاد پر دنیا کے مفاد کو ترجیح دینا نہایت سنگین برائی ہے لیکن یہ برائی اس وقت کہیں زیادہ سخت اور بدتر ہوجاتی ہے جب کسی دوسرے کے لئے دنیا کو حاصل کرے اور اس کی وجہ سے لوگوں پر ظلم کر کے اپنی آخرت کو ضائع کردے جیسا کہ بعض ناعاقبت اندیش اور مفاد پرست لوگ ظالموں اور بدکاروں کی مددو اعانت کرتے ہیں۔
Top