مشکوٰۃ المصابیح - ڈرانے اور نصیحت کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5260
وعن حذيفة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا تقوم الساعة حتى تقتلوا إمامكم وتجتلدوا بأسيافكم ويرث دنياكم شراركم . رواه الترمذي .
قیامت کب قائم ہوگی
حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ جب تم مسلمان اپنے خلیفہ یا سلطان وحکمران کو قتل کردو گے تمہاری تلواریں آپس ہی میں ایک دوسرے کی گردن اڑائیں گی اور یہاں تک کہ تمہاری دنیا کے وارثو والی، مکار لوگ ہوجائیں گے (یعنی سلطنت وحکمران ظالموں کے پاس پہنچ جائے گی اور مخلوق اللہ کی زمام کار اور اقتدار کی باگ دوڑ بدکاروں اور فاسقوں کے ہاتھ میں آجائے گی تو اس وقت قیامت قائم ہوجائے گی۔ (ترمذی)
Top