مشکوٰۃ المصابیح - رونے اور ڈرنے کا بیان - حدیث نمبر 5214
وعن عائشة قالت : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : لا طلاق ولا عتاق في إغلاق . رواه أبو داود وابن ماجه قيل : معنى الإغلاق : الإكراه
ریا کاری کی مذمت
حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔ جو شخص اپنے عمل کو لوگوں کے درمیان شہرت دے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے اس ریا کارانہ عمل کو اپنی مخلوق کے کانوں تک پہنچا دے گا۔ (یعنی جو شخص کوئی نیک کام کر کے لوگوں کو یہ سنائے گا کہ اس نے یہ کام کیا ہے اور اس کے ذریعہ اس کا مقصد شہرت وعزت حاصل کرنا ہوگا اللہ تعالیٰ اس کی اس ریا کاری کو ظاہر کر دے گا اور لوگوں کے کانوں تک یہ بات پہنچا دے گا کہ یہ شخص ریا کار اور غیر مخلص ہے نیز (قیامت کے دن) اس کو رسوا کرے گا اور (دنیا وآخرت میں) ذلت و خواری سے دو چار کرے گا۔ اس روایت کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔
Top