مشکوٰۃ المصابیح - دکھلاوے اور ریاکاری کا بیان - حدیث نمبر 5179
وعن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال إن الله تعالى إذا أراد بعبد خيرا استعمله . فقيل وكيف يستعمله يا رسول الله ؟ قال يوفقه لعمل صالح قبل الموت . رواه الترمذي
نیکی کی توفیق اور حسن خاتمہ
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ جب بندہ کی بھلائی (یعنی اس کے حسن انجام) کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے بھلائی کے کام کراتا ہے۔ پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ! اس سے بھلائی کے کام اللہ تعالیٰ کس طرح کرتا ہے؟ فرمایا موت سے پہلے اس کو نیک کام کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جس بندہ پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہوجاتا ہے اس کو موت سے پہلے توبہ وانابت اور طاعت عبادت کی توفیق الٰہی عطا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ حسن انجام اور خاتمہ بخیر کی سعادت پا لیتا ہے۔ یہ حدیث گویا زندہ رہنے کی فضیلت و اہمیت کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ زندگی ہی ہے جس میں انسان آخرت کی بھلائی و کامیابی کے لئے کچھ کما سکتا ہے۔
Top