مشکوٰۃ المصابیح - خدا کی اطاعت و عبادت کے لئے مال اور عمر سے محبت رکھنے کا بیان - حدیث نمبر 5169
وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال عمر أمتي من ستين سنة إلى سبعين . رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب
امت محمدی ﷺ کے لوگوں کی عمر
حضرت ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ میری امت کے لوگوں کی عمر ساٹھ سال سے ستر سال تک ہے۔ اس روایت کو امام ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ امت محمدیہ کے لوگوں کی عمر کا حصہ تناسب ساٹھ سال اور ستر سال کے درمیان رہے گا۔ ظاہر ہے کہ حضور ﷺ نے یہ بات اکثر لوگوں کے اعتبار سے فرمائی ہے ورنہ تو اس امت میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی ساٹھ سال تک بھی نہیں پہنچ پاتی اور ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی عمر ستر سال سے بھی متجاوز ہوجاتی ہے جیسا کہ آگے کی حدیث سے واضح ہوگا۔
Top