مشکوٰۃ المصابیح - آرزو اور حرص کا بیان - حدیث نمبر 5152
وعن علي رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من رضي من الله باليسير من الرزق رضي الله منه بالقليل من العمل
قناعت کی فضیلت
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جو شخص تھوڑے سے رزق پر اللہ سے راضی ہوتا ہے، (یعنی اپنی معاشی ضروریات کی قلیل مقدار پر قناعت کرتا ہے) توا للہ تعالیٰ اس سے (طاعات عبادات کے) تھوڑے سے عمل پر راضی ہوجاتا ہے۔
Top