مشکوٰۃ المصابیح - آرزو اور حرص کا بیان - حدیث نمبر 5144
وعن أبي هريرة أنه أصابهم جوع فأعطاهم رسول الله صلى الله عليه وسلم تمرة تمرة . رواه الترمذي
حضور ﷺ اور صحابہ ؓ کے فقر و افلاس کا حال
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ جب فقراء صحابہ کو بھوک کی شدت نے پریشان کیا تو رسول کریم ﷺ نے ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور عطا فرمائی۔ (ترمذی)

تشریح
اس حدیث سے حضرت ابوہریرہ ؓ کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ان صحابہ ؓ پر فقر و افلاس اور کھانے پینے کی تنگی کا اتنا زیادہ غلبہ تھا کہ بسا اوقات انہیں ایک ایک کھجور پر اکتفا کرنا پڑتا تھا۔
Top