مشکوٰۃ المصابیح - فقراء کی فضیلت اور نبی ﷺ کی معاشی زندگی - حدیث نمبر 5006
وعن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الغضب ليفسد الإيمان كما يفسد الصبر العسل
غصہ ایمان کو خراب کرتا ہے۔
اور حضرت بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ بہز کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا غصہ ایمان کو خراب کردیتا ہے جس طرح ایلواء شہد کو خراب کردیتا ہے۔

تشریح
ایمان سے یا تو کمال ایمان مراد ہے یا نور ایمان اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بسا اوقات غصہ کی شدت اصل ایمان کو بھی ختم کردیتی ہے۔ نعوذ باللہ من ذالک۔
Top