مشکوٰۃ المصابیح - غصہ اور تکبر کا بیان - حدیث نمبر 4971
عن عائشة رضي الله عنها قالت قال النبي صلى الله عليه وسلم من أعطي حظه من الرفق أعطي حظه من خير الدنيا والآخرة ومن حرم حظه من الرفق حرم حظه من خير الدنيا والآخرة . رواه في شرح السنة
نرمی کی فضیلت واہمیت
حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص کو نرمی میں سے حصہ دیا گیا اس کو گویا دنیا و آخرت کی بھلائیوں میں سے حصہ دیا گیا جو شخص نرمی میں سے اپنے حصے سے محروم رہا وہ گویا دنیا و آخرت کی بھلائیوں میں سے اپنے حصہ سے محروم رہا۔ (شرح السنہ۔
Top