مشکوٰۃ المصابیح - ممنوع چیزوں یعنی ترک ملاقات انقطاع تعلق اور عیب جوئی کا بیان - حدیث نمبر 4917
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لو أن عبدين تحابا في الله عز وجل واحد في المشرق وآخر في المغرب لجمع الله بينهما يوم القيامة . يقول هذا الذي كنت تحبه في
خدا کے لئے آپس میں محبت رکھنے کی فضیلت
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر دو بندے محض اللہ کی خوشنودی کی خاطر آپس میں محبت رکھیں اور خواہ ان میں سے ایک مشرق میں ہو اور دوسرا مغرب میں تو بلاشبہ اللہ ان کو قیامت کے دن یکجا کر دے گا۔ تاکہ وہ ایک دوسرے کی شفاعت کریں جنت میں ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔ نیز اللہ تعالیٰ فرشتے کی زبانی یا براہ راست خود ان میں سے ہر ایک سے فرمائے گا کہ یہ بندہ وہ ہے جس سے تو میری خاطر محبت رکھتا تھا۔
Top