مشکوٰۃ المصابیح - ممنوع چیزوں یعنی ترک ملاقات انقطاع تعلق اور عیب جوئی کا بیان - حدیث نمبر 4916
وعن أسماء بنت يزيد أنها سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ألا أنبئكم بخياركم ؟ قالوا بلى يا رسول الله قال خياركم الذين إذا رؤوا ذكر الله رواه ابن ماجه
بہتر لوگ کون ہیں؟
اور حضرت اسماء بنت یزید ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کیا میں تمہیں بتاؤں تم میں سے بہترین لوگ کون ہیں؟ صحابہ نے عرض کیا ہاں ضرور بتائیں حضور نے فرمایا تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے۔ (ابن ماجہ)

تشریح
باب حفظ اللسان میں تیسری فصل میں یہ حدیث مع ترجمہ و شرح کے نقل کی جا چکی ہے۔
Top