مشکوٰۃ المصابیح - طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - حدیث نمبر 1486
ہواؤں کا بیان
مشکوٰۃ کے اکثر نسخوں میں یہاں صرف لفظ باب لکھا ہوا ہے جیسا کہ مؤلف مشکوٰۃ کی عادت ہے کہ وہ بعض مواقع پر صرف لفظ باب لکھ کر ایک باب قائم جو درحقیقت کوئی الگ سے اور مستقل باب نہیں ہوتا بلکہ بیان کردہ پہلے باب کے لواحق اور متممات پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن ایک صحیح نسخہ میں اس موقع پر باب فرالریاح اور اسی طرح ایک دوسرے نسخہ میں باب الریاح لکھا ہوا ہے جس کا مطلب ہے ہواؤں کا بیان گویا اس باب میں ہواؤں سے متعلق احادیث نقل کی جائیں گی۔
Top