مشکوٰۃ المصابیح - کھانوں کے ابواب - حدیث نمبر 4157
وعن عمر بن الخطاب قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : كلوا جميعا ولا تفرقوا فإن البركة مع الجماعة . رواه ابن ماجه
مل کر کھانا کھانا برکت کا باعث ہے
اور حضرت عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا (کھانا) مل کر کھاؤ، الگ الگ مت کھاؤ کیوں کہ برکت، جماعت کے ساتھ ہوتی ہے۔ (ابن ماجہ )
Top