مشکوٰۃ المصابیح - کھانوں کے ابواب - حدیث نمبر 4105
وعن أبي سعيد الخدري قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا فرغ من طعامه قال : الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه
کھانے کے بعد شکر وحمد
اور حضرت ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ جب کھانے سے فارغ ہوتے تو فرماتے۔ ہر طرح کی تعریف اس اللہ کو سزا وار ہے جس نے ہمیں کھانے کو دیا۔ ہمیں پہننے کو دیا اور ہمیں مسلمان بنایا۔ (ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ )
Top