مشکوٰۃ المصابیح - کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان - حدیث نمبر 169
وَعَنْہ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم: ((اِتَّبِعُوْ السَّوَادَ الْاَ عْظَمَ فَاِنَّہُ مِنْ شَذَّ شُذَّ فِی النَّارِ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃ مِنْ حَدِیْثِ اَنَسِ وَابْنُ عَاسِمِ فِی کِتَبِ السُّنَّۃِ)
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
اور حضرت عبداللہ ابن عمر راوی راوی ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ بڑی جماعت کی پیروی کرو! اس لئے کہ جو جماعت سے الگ ہوا وہ تنہا آگ میں ڈالا جائے گا ابن ماجہ نے یہ حدیث کتاب السنۃ سے حدیث انس و ابن عاصم سے روایت کی ہے۔

تشریح
اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ انہی اعتقادات کی پیروی کرنی چاہئے جو اکثر علماء کے نزدیک حق ہوں اسی طرح ایسے اقوال و افعال کو قبول کرنا چاہئے جو جمہور علماء سے ثابت ہوں۔ اس حدیث میں لفظ رواہ کے بعد اصل مشکوٰۃ میں جگہ خالی تھی اس لئے کہ صاحب مشکوٰۃ کو اس کتاب کا نام معلوم نہیں ہوا تھا جس سے یہ حدیث نقل کی گئی ہے بعد میں میرک شاہ نے مذکورہ عبارت نقل کی ہے۔
Top