مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 910
وَعَنْ سَمُرَۃ بْنِ جُنْدُبٍ صقَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا صَلّٰی صَلٰوۃً اَقْبَلَ عَلَےْنَا بِوَجْھِہٖ۔ (صحیح البخاری)
نماز کے بعد امام مقتدیوں کی طرف منہ کر کے بیٹھے
اور حضرت سمرہ ابن جندب ؓ فرماتے ہیں کہ رحمت عالم ﷺ جب نماز پڑھ کر فارغ ہوجاتے تھے تو ہماری طرف اپنا مبارک منہ متوجہ کر کے بیٹھے تھے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب جماعت ختم ہوجاتی اور آپ ﷺ نماز سے فارغ ہو لیتے تھے تو اپنا روئے اقدس مقتدیوں کی طرف متوجہ کر کے بیٹھ جاتے تھے۔
Top