مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 835
وَعَنْھَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ ےَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہٖ وَسُجُوْدِہٖ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔ (صحیح مسلم)
رسول اللہ ﷺ کا قومہ و سجدہ
اور حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ آقائے نامدار ﷺ اپنے رکوع و سجود میں یہ کہا کرتے تھے۔ سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح فرشتوں اور روح (یعنی جبرائیل) کا پروردگار بہت پاک ہے اور نہایت پاک ہے۔ (صحیح مسلم)
Top