مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 774
وَعَنْ اَبِیْ حُمَیْدِ السَّاعِدِیِّ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلماِذَا قَامَ اِلَی الصَّلٰوۃِ اِسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ وَقَالَ اﷲُ اَکْبَرْ۔(رواہ ابن ماجۃ)
رفع یدین صرف تکبیر تحریمہ کے وقت ہے
اور حضرت ابوحمید الساعدی ؓ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار ﷺ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو (پہلے) قبلے کی طرف متوجہ ہوتے (پھر) دونوں ہاتھ اٹھاتے اور (اس کے بعد) اللہ اکبر فرماتے۔ (سنن ابن ماجہ)
Top