مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 727
وَعَنْ شَدَادِبْنِ اَوْسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَالِفُوْا الْیَھُوْدَ فَاِنَّھُمْ لَا یُصَلُّوْنَ فِی نِعَا لِھِمْ وَلَا خِفَافِھِمْ۔ (رواہ ابوداؤد)
ستر ڈھانکنے کا بیان
اور حضرت شداد ابن اوس ؓ راوی ہیں کہ سرور کائنات ﷺ نے فرمایا (جوتے اور موزے پہن کر نماز پڑھنے میں) یہودیوں کی مخالفت کرو کیونکہ وہ لوگ جوتے اور موزے پہن کر نماز نہیں پڑھتے۔ (ابوداؤد)

تشریح
یہودی جوتے اور موزے پہن کر نماز نہیں پڑھتے تھے اس لئے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم لوگ یہودیوں کی مخالفت کرو اور جوتے پہن کر (اگر وہ پاک و صاف ہوں) اور موزے پہن کر نماز پڑھ لیا کرو۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گمراہ لوگوں کی مخالفت ظاہر کرنے کی غرض سے کسی مباح چیز پر عمل کرنا بہتر ہے اور وجہ یہ ہے کہ اس طرح چونکہ گمراہ لوگوں کی مخالفت لازم آتی ہے اس لئے وہ مباح چیز بھی عزیمت یعنی اولویت کا حکم پیدا کردیتی ہے۔
Top