مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 712
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ حَبَلٍ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم یَسْتَھِبُّ الصَّلَاۃَ فِی الْحِیْطَانِ قَالَ بَعْضُ رَوَاتِہِ یَعْنِی الْبَسَاتِیْنَ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثٌ غَرِیْبٌ لَا نَعْرِفُہُ اِلَّا مِنْ حَدِیْثِ الْحَسَنِ بْنِ اَبِی جَعْفَرٍ قَدْ ضَعَّفَہُ یَحْیَ بْنُ سَعِیْدٍ وَغَیْرُہ،۔
مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان
اور حضرت معاذ ابن جبل ؓ فرماتے ہیں کہ سرور کائنات حیطان میں نماز پڑھنا پسند فرماتے تھے۔ اس حدیث کے بعض رایوں نے کہا ہے کہ حیطان سے مراد بساتین (یعنی باغات) ہیں۔ امام ترمذی نے اس روایت کو نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے (کیونکہ) یہ روایت بجز حسن بن ابی جعفر کی سند کے اور کسی سند سے منقول نہیں ہے اور انہیں بھی یحی ابن سعید وغیرہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔
Top