مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 706
وَعَنْ مَالِکٍ قَالَ بَنَی عُمَرُ رَحْبَۃٌ فِی نَاحِیَۃِ الْمَسْجِدِ تُسَمَّی البُطَیْحَاءَ وَقَالَ مَنْ کَانَ یُرِیْدُ اَنْ یَلْفَظَ اَوْ یُنْشِدَ شِعْرًا اَوْیَرْ فَعَ صَوْتَہُ فَلْیَخْرُجْ اِلَی ھٰذِہِ الرَّحْبَۃِ۔ (رواہ فی الموطا)
مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان
اور حضرت امام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق ؓ نے مسجد کے ایک گوشہ میں ایک چبوترہ بنوادیا تھا جس کا نام بطیحا تھا اور لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ جو آدمی لغو باتیں کرنا چاہئے یا اشعار پڑھنا چاہے یا (کسی وجہ سے) بلند آواز (سے باتیں) کرنا چاہئے تو اسے چاہئے کہ وہ (مسجد سے نکل کر) اس چبوترہ پر آجائے۔ (موطا)
Top