مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1206
وَعَنْ اَبِی اُمَامَۃَ قَالَ قِیْلَ یَارَسُوْلَ اﷲِ اَیُّ الدُّعَآءِ اَسْمَعُ قَالَ جَوْفُ اللَّیْلِ الْاٰخِرُ وَ دُبَرُ الصَّلٰوۃِ الْمَکْتُوْبَاتِ۔ (رواہ الترمذی)
قبولیت دعا کا وقت
اور حضرت ابوامامہ ؓ فرماتے ہیں کہ (ایک دن) سرور کونین ﷺ سے پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ! کس وقت کی دعا بہت زیادہ مقبول ہوتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا آخری تہائی رات میں اور فرض نمازوں کے بعد۔ (جامع ترمذی)
Top