مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1176
وَعَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ قَالَ کَانَتْ قِرَا ءَ ۃُ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم بِاللَّیْلِ یَرْفَعُ طَوْرًا وَیَخْفِضُ طَوْرًا۔ (رواہ اابوداؤد)
نماز تہجد میں رسول اللہ ﷺ کی قرأت کا طریقہ
اور حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رات کی نماز میں سرور کائنات ﷺ کی قراءت مختلف ہوتی تھی۔ کبھی تو آپ ﷺ بلند آواز سے قرأت فرماتے ہیں اور کبھی پست آواز سے۔ (ابوداؤد) نشریح مطلب یہ ہے کہ جیسا وقت اور موقع دیکھتے اسی کے مطابق قرأت فرماتے، چناچہ علماء نے لکھا ہے کہ اگر آپ ﷺ تنہا ہوتے اور دوسروں کی نیند خراب ہونے کا خدشہ نہ ہوتا تو آپ ﷺ بآواز بلند قرأت فرماتے تھے اور اگر آس پاس کوئی سویا ہوا ہوتا تو پھر آپ ﷺ اس کی نیند اچاٹ ہونے کے خوف سے قرأت پست آواز سے فرماتے تھے۔
Top