مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1167
وَعَنْ عَائِشَۃَرضی اللہ عنہا قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا قَامَ مِنَ اللَّےْلِ لِےُصَلِّیَ اِ فْتَتَحَ صَلٰوتَہُ بِرَکْعَتَےْنِ خَفِےْفَتَےْنِ۔
تہجد کی ابتدائی دو رکعتوں کی کیفیت کیا ہوتی تھی؟
اور حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ سرور کائنات ﷺ جب رات کو (تہجد) کی نماز پڑھنے کھڑے ہوتے تو اپنی نماز کی ابتداء دو ہلکی رکعتوں سے فرماتے تھے۔

تشریح
کتاب ازہار میں لکھا ہے کہ دو ہلکی رکعتیں وضو کی دو رکعتیں ہیں کہ ان میں تخفیف یعنی ان کو مختصر پڑھنا ہی مستحب ہے۔ لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ دونوں رکعتیں تہجد کی ہوتی تھیں جو تحیۃ الوضو کے قائم مقام تھیں اور آپ ﷺ اس وقت وضو کے لئے علیحدہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔
Top