مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1145
وَعَنْہُ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یُصَلِّی قَبْلَ الْعَصْرِ رَکْعَتَیْنِ۔ (رواہ ابوداؤد)
عصر کی سنتیں دو ہیں یا چار ہیں
امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عصر سے پہلے دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔ (ابوداؤد)

تشریح
عصر کی سنتوں کے بارے میں متعدد رکعتیں منقول ہیں بعض سے تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ عصر سے پہلے دو رکعتیں سنت کی پڑھا کرتے تھے اور بعض روایتوں سے چار رکعت کا ثبوت ملتا ہے چناچہ علماء لکھتے ہیں کہ نمازی کو اختیار چاہیے تو وہ دو رکعت پڑھے اور چاہے تو چار رکعت، تاہم افضل چار ہی رکعت پڑھنا ہے۔
Top