مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1137
وَعَنْھَا قَالَتْ قَالَ رَسُوْْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم رَکْعَتَا الْفَجْرِ خَےْرٌ مِّنَ الدُّنْےَا وَمَا فِےْھَا۔ (صحیح مسلم)
فجر کی سنتوں کی فضیلت
اور ام المومنین حضرت عائشہ ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا فجر کی سنتوں کی دو رکعتیں دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
فجر کی سنتوں کو دنیا اور دنیا کی چیزوں پر یہ فضیلت اس صورت میں دی گئی ہے کہ دنیا اور دنیا کی چیزیں اگر اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کردی جائیں تب بھی فجر کی سنتیں ہی افضل ہوں گی کیونکہ دنیا کی چیزوں میں بخل کرنے اور انہیں اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنے میں اچھائی کب ہے کہ فجر کی سنتوں کو ان سے افضل کہا جاتا۔ علماء نے لکھا ہے کہ سب سے زیادہ موکدہ سنتیں فجر کی ہیں اس کے بعد مغرب کی سنتیں اور اس کے بعد ظہر کی فرض نماز کے بعد کی سنتیں اس کے بعد عشاء کی فرض نماز کے بعد کی سنتیں اور پھر سب کے بعد ظہر کی فرض نماز سے پہلے کی سنتیں۔
Top